5 مئی، 2016، 12:47 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام ری پبلکن حریف میدا ن چھوڑ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام ری پبلکن حریف میدا ن چھوڑ گئے

امریکہ میں اوہائیو کے گورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے واحد امیدوار بن گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اوہائیو کے گورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے واحد امیدوار بن گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اوہائیو کے گورنر کے طور پر کیسک خاصے مقبول ہیں، لیکن وہ اوہائیو ریاست کے علاوہ کہیں بھی پرائمری انتخابات نہیں جیت سکے۔ادھر رپبلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے معاملے میں منقسم نظرآرہی ہے۔ کچھ رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر رکنیت چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تاہم ٹرمپ کی حمایت میں آنے والے رہنماؤں کی بھی کمی نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کو زیادہ پسند کر رہے ہیں۔انڈیانا میں فتح کے بعد ٹرمپ کو یقین ہو گیا تھا کہ وہ ہی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارہوں گے۔

اس اثنا میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدے کیلئے اپنا امیدوار ایسے شخص کو منتخب کریں گے جسے سیاسی تجربہ ہو اور جو کانگریس سے قانون منظور کرا سکے تاہم انھوں نے کوئی نام نہیں بتایا۔کیسک کو ری پبلکن دعویداروں میں سب سے زیادہ لبرل اورہیلری کلنٹن کے مقابلے جیتنے کی اہلیت رکھنے والا امیدوار تصور کیا جا رہا تھا لیکن وہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

نیویارک کی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیداوار کی دوڑ کے آغاز سے ہی کئی متنازع بیانات دیے جن میں میکسیکو کو ریپسٹس اور مجرموں کی سرزمین کہنا شامل ہے۔

News ID 1863777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha